ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بابری مسجدکے مسئلہ پرسیاست:کروناندھی کی تنقیدپربی جے پی چراغ پا

بابری مسجدکے مسئلہ پرسیاست:کروناندھی کی تنقیدپربی جے پی چراغ پا

Tue, 18 Oct 2016 18:23:52  SO Admin   S.O. News Service

چنئی 18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے انتخابی فائدہ کیلئے اتر پردیش میں بابری مسجد کا مسئلہ اٹھانے کے پارٹی پر الزام لگانے کیلئے ڈی ایم چیف ایم کروناندھی پر آج نشانہ لگایا۔پارٹی نے کہا کہ اسے ’’اس طرح کی سیاست‘‘کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی یوپی میں الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ریاستی بی جے پی کی صدر تملسی سودرراجن نے کاویری معاملے پربھی کروناندھی کی تنقیدکی جس کو لے کر کروناندھی ایک بار پھر بی جے پی پر نشانہ سادھ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب انتخابی سروے میں کہا جا رہا ہے کہ پارٹی اگلے سال یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جیتنے کی صورت میں، بی جے پی کیلئے اس طرح کی سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سودرراجن نے گزشتہ ہفتے لکھنؤ میں رام لیلا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے’’جے شری رام‘‘کانعرہ لگانے پر کروناندھی کے اعتراض پر بھی ان کی تنقید کی۔انہوں نے کروناندھی کے’’سیکولرازم‘‘کے دعوے پر بھی یہ کہتے ہوئے سوال کھڑا کیا کہ وزیراعلیٰ رہتے ہوئے وہ کرسمس اور رمضان پرلوگوں کو نیک خواہشات دیا کرتے تھے نہ کہ دیوالی میں۔


Share: